ہوناور10 مارچ (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے شراوتی بریج پر دو موٹر بائک کے درمیان ہوئی تیز رفتار ٹکر سے ایک موٹر بائک پر سوار شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت بھٹکل تعلقہ کے شرالی چتراپور کے رہنے والے پرکاش ناگپّا شٹی (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
پتہ چلا ہے کہ پرکاش ہوناور پوسٹ آفس میں پوسٹ ماسٹر کے عہدہ پر فائز تھا، بدھ دوپہر وہ ہوناور سے بھٹکل کے لئے بائک پر نکلا تھا، مگر شراوتی بریج نیشنل ہائی وے 66 پر مخالف سمت سے آنے والی بائک سے اس کی بائک ٹکراگئی۔
ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔